بدنظمی پر صوبائی وزیر اویس مظفر محکمہ صحت سے فارغ

جمعرات 26 ستمبر 2013 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2013ء)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مختلف واقعات کا نوٹس تولیتے ہی رہتے ہیں، اب انہوں نے سرکاری محکموں میں بدنظمی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیرسید اویس مظفر سے محکمہ صحت کا قلم دان چھین لیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیرسید اویس مظفر کی سرد جنگ محاذ آرائی میں بدل گئی ہے،ذرائع کہتے ہیں کہ محکمہ صحت میں بیڈ گورننس کی خبروں پر وزیراعلیٰ سندھ کو کان دھرنے پڑے اور انہوں نے صوبائی وزیر اویس مظفر کو محکمہ صحت کے قلم دان ہٹا دیا تاہم اویس مظفر کے پاس اب بھی محکمہ بلدیات،محکمہ دیہی ترقی،محکمہ تعمیرات و منصوبہ بندی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ موجود ہیں ۔