کراچی میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی

جمعرات 26 ستمبر 2013 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2013ء) شہر کراچی میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 1300سے تجاوز کرگئی۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر میں یہ مرض مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، شہری مچھروں سے بچا کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کراچی میں مختلف قسم کے وائرل بخار پھیلے ہوئے ہیں مگر سب سے زیادہ ڈینگی سے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بخار اپنی مدت پوری کرکے ہی جائیگا۔

(جاری ہے)

شہری نہ کوئی اینٹی بائیوٹک استعمال کریں اور نہ ہی غیر ضروری بلڈ پلیٹ لیٹس لگوائیں۔شہر میں بڑھتے ہوئے ڈینگی اور ملیریا کے کیسز کی روک تھام کیلئے مچھرمار ادویات کا سپرے کیا جارہا ہے۔ اسکولوں میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے مختلف طریقے بتائے جارہے ہیں۔تالابوں، نالوں میں گپی مچھلی ڈالنے کی افادیت کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ یہ مچھلی صاف پانی میں مچھرکے انڈوں کو کھا جاتی ہے۔ ڈینگی اکتوبر میں بھی مزید لوگوں کو شکار کریگا۔ اس لئے ماہرین علاج سے زیادہ احتیاط پر زور دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :