نوجوان طبقہ کو عوامی خدمت کا موقع دیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے‘طاہرکھوکھر

جمعہ 27 ستمبر 2013 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27ستمبر 2013ء)ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر نوجوان طبقہ کو عوامی خدمت کا موقع دیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ایم کیو ایم نے ہر سطح پر باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ آزادکشمیر میں ایم کیو ایم کے وزراء کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

ایم کیو ایم نے ہمیشہ نوجوان طبقہ کی حوصلہ افزائی اور ان کے حقوق کی بات کی ہے۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ نوجوان طبقہ اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ ایم کیو ایم نے عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے لیکن ان کو موقع فراہم نہیں کیا جاتا ۔

(جاری ہے)

نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے گھوم رہے ہیں۔

اگر ایم کیو ایم کی طرح نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے تمام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنائے گی اور اگر ملک کے نوجوان مثبت سرگرمیوں کا حصہ بن گئے تو وہ دن دور نہیں جب ہم بھی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑے ہوں گے۔ دنیا کی تمام اقوام نے نوجوان طبقہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور یہی اصول اپنا کر ہم بھی ترقی کی راہ پر چل سکتے ہیں۔