ممبئی ، منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 26لاشیں نکال لی گئیں ، امدادی کارکنوں نے ملبے میں پھنسے مزید 32 افراد کو بچا لیا، زندہ بچے والے افراد کی تعداد 73ہوگئی

ہفتہ 28 ستمبر 2013 16:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28ستمبر 2013ء) بھارت کے شہر ممبئی میں منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 26لاشیں نکال لی گئیں بھارتی میڈیا کے مطابق شہری حکام نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے میں پھنسے مزید 32 افراد کو بچا لیا ہے جس کے بعد ملبے سے زندہ نکالے جانے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک اہل کار آلوک اوستھی نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تک مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

عمارت گرنے کا واقعہ 27 ستمبر کی صبح ممبئی کی ڈاکیارڈ روڈ پر پیش آیا تھا اور گرنے والی عمارت ممبئی میونسپل کارپوریشن کی تھی۔جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کے عملے کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور عمارت کے ایک تنگ گلی میں واقع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور مشینوں کو وہاں تک پہنچنے میں دشواری ہوئی جس کے بعد ایک دکان گرا کر گاڑیوں کیلئے راستہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :