کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں بچی سے مبینہ زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، بچی طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر ہے ، تھانے میں مشتعل خواتین نے ملزم کی چپلوں سے پٹائی کر دی

ہفتہ 28 ستمبر 2013 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2013ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں بچی سے مبینہ زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،تھانے میں مشتعل خواتین نے ملزم کی چپلوں سے پٹائی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹان سیکٹر11 ایل بلاک میں ملزم اشرف ایک 6 سالہ بچی کو ایک ڈسپنسری کی چھت پر لے گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، ایس پی ویسٹ چوہدری اسد کے مطابق بچی اورنگی ٹاوٴن کے علاقے صابری چوک سے ملی۔

بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس چھاپہ مار کر ملزم اشرف کو تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے ڈی اے میں چپراسی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ملزم کے تھانے لے کرآئی تو وہاں علاقے کی خواتین کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی اور غصے میں مشتعل خواتین نے ملزم کی چپلوں سے پٹائی کی۔ پولیس نے ملزم کو ان خواتین بچا کر تھانے میں دوسری جگہ منتقل کر دیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے 20 ہزار روپے نقد انعام اورا سناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :