ڈینگی وائرس ضلع بٹگرام بھی پہنچ گیا،متاثرہ شخص ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر

اتوار 29 ستمبر 2013 15:16

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2013ء) ڈینگی وائرس ضلع بٹگرام بھی پہنچ گیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں نواحی گاؤں شنگلی پائیں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کا تصدیق ہوگیا،بٹگرام ہسپتال میں مرض کے علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے پر متاثرہ شخص کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفرکردیا،شریف خان سکنہ شنگلی پائیں دیشان کو شدیدبحاراورپھٹوں میں دردکی شکایت پرلواحقین نے علاج کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری ٹسٹ کرانے کے بعدمریض میں ڈینگی کی مکمل تصدیق کرتے ہوئے انہیں علاج کیلئے اے ایم سی روانہ کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بٹگرام میں ڈینگی وائرس میں مبتلاپہلی مریض کی تصدیق کے بعدعوام میں شدید خوف وہراس پیداہوگیا،اورصوبائی حکومت سمیت محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مذکورہ بیماری کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا،واضح رہے شمال نے دوہفتے قبل بٹگرام میں ممکنہ ڈینگی وائرس کا مرض پھیلنے کے حوالے سے خبرشائع کرکے اعلی حکام کومرض پر قابوپانے کیلئے فوگ اسپرے سمیت دیگراقدامات اٹھانے کی نشاندہی کردی تھی،مگرمحکمہ صحت بٹگرام نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :