بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کے پیش نظرزلزلہ کے مزید20 زخمیوں کو جناح ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا

اتوار 29 ستمبر 2013 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2013ء) بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کے پیش نظرزلزلہ کے مزید20 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔بلوچستان میں زلزلے میں 350سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکٹروں کی تعداد میں لوگوں زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

آواران میں طبی سہولیات نہ ہونے کی پیش نظر مزید 20زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جس میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اب تک آواران سے کل 64افراد کو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جاچکا ہے۔ ان تمام زخمیوں کا علاج وہاں ممکن نہیں تھا۔