آواران میں 7 روز بعد بھی متاثرین بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، سخت موسم اور آلودہ پانی سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، پینے کے پانی اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

پیر 30 ستمبر 2013 16:59

آواران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30ستمبر 2013ء) بلوچستان کے ضلع آواران میں 7 روز بعد بھی متاثرین بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رہے ، سخت موسم اور آلودہ پانی سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، پینے کے پانی اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں ہرطرف تباہی کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں لاکھوں متاثرین کے لیے امداد کے نام پر چند ہزار امدای پیکٹس ہی پہنچائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی فلاحی تنظیمیں محدود پیمانے پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔بند راستے کھولنے اور ملبہ صاف کرنے کے لیے اب تک متاثرہ علاقوں میں مشینری بھی نہیں پہنچی متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت ہی ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں ساتویں روز بھی متاثرین بنیادی ضروری زندگی سے محروم رہے سخت موسم اور آلودہ پانی سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، پینے کے پانی اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

متعلقہ عنوان :