قربانی کے جانوروں کوبیماریوں سے بچانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ، ضلعی حکومت مفت ادویات فراہم کریگی

پیر 30 ستمبر 2013 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2013ء)ضلعی حکومت نے قربانی کے جانوروں کوبیماریوں سے بچانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی جس کے تحت قربانی کے جانوروں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ لائیوسٹاک کو موسمی ادویا ت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ خطرناک بیماریوں کو روکنے کیلئے کانگو وائرس سپرے بھی کیا جائے گا ۔قربانی کے جانوروں کیلئے چارے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصو صی ہدایا ت جاری کردی گئی ہیں۔