کراچی،سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث بلدیہ ٹاؤن میں پولیومہم روک دی گئی

پیر 30 ستمبر 2013 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2013ء) شہر قائد میں3روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث بلدیہ ٹاؤن میں پولیومہم روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے تحت شہر کے 4 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، تاہم سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 4میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی ہے اور پولیورضاکارگھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :