کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 29 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

پیر 30 ستمبر 2013 20:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2013ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 29 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیامحکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 29 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دو اکتوبر تک جاری رہے گی،پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر دو لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاہم زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی،ان میں آوران، مشکے، گوادر اور تربت کے متاثرہ علاقے شامل ہیں۔