کراچی: کئی علاقوں میں انسداد پولیومہم سیکورٹی خدشات کے باعث روک دی گئی

پیر 30 ستمبر 2013 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2013ء) کراچی میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم آغاز کے ساتھ ہی سکیورٹی خدشات کا شکار ہوگئی، سکیورٹی نہ ملنے پر کئی علاقوں میں مہم روک دی گئی ہے۔ سیکورٹی سے متعلق کیے گئے دعوے، دھرے کے دھرے رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں3روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث بلدیہ ٹاؤن کی یوسی چار میں مہم روک دی گئی، اس کے بعد منگھوپیر، شیرشاہ، لانڈھی اور کیماڑی میں بھی پولیو ورکرز نے سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث مہم شروع کرنے سے انکار کردیا ہے، مہم نہ ہونے سے مجموعی طور 50 ہزار سے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے، شہر میں انسداد پولیو مہم میں 78 لاکھ 57 ہزار104 بچوں کا ہدف طے کیا گیا تھا، انسداد پولیو مہم کے لیے 18 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں اور 2000 سے زائد مستقل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، مہم کی نگرانی کے لیے ایک ہزار سے زائد یوسی ایم اوز تعینات کیے گئے، سکیورٹی نہ ملنے کے باعث ہیلتھ ورکرز عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیں۔

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن یوسی فور میں سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر پولیو مہم روک دی گئی ہے۔ جس کے باعث تقریبا ایک ہزار سے زائد بچے انسداد پولیو کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :