حکومت کا شٹ ڈاوٴن ،غیر ذمہ داری کی انتہا ہوگی ، صدر اوباما ، حکومتی کاروبار کے جزوی شٹ ڈاوٴن کے خدشے کوٹالا جاسکتا ہے ،امریکی صدر کا بیان ، مختلف کاروبار اپنے ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں ،سینیٹر جان بینر

منگل 1 اکتوبر 2013 14:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اکتوبر 2013ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ حکومتی کاروبار بند کرنا ’غیر ذمہ داری کی انتہا ہوگی ،ایسا کرنا بحال ہوتی ہوئی معیشت کی پیش رفت کو روک دینے کے مترادف ہوگا۔ایک بیان میں صدر اوباما نے کانگریس سے اپیل کی کہ اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دیکر اپنا کام انجام دے۔اْنھوں نے یہ اپیل وسط شب کو حکومتی شٹ ڈاوٴن کے خطرے سے کچھ ہی گھنٹے قبل کی جبکہ حکومتی اخراجات سے متعلق کوئی بل اِس وقت ایوان کے سامنے نہیں ۔

اْنھوں نے کہا کہ حکومتی کاروبار کی بندش کے اثرات سارے ملک پر پڑیں گے نا صرف وفاقی ملازمین پر، جنھیں تنخواہ نہیں مل پائے گی تاہم ساتھ ہی اس کے اثرات ان شہریوں پر بھی پڑیں گے جن کی زندگی بچانے کے لیے، حکومتی خدمات کا سہارا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے کہا کہ حکومتی کاروبار کے جزوی شٹ ڈاوٴن کے خدشے کوٹالا جاسکتا ہے اور متنبہ کیا کہ اس کے سنگین معاشی نتائج برآمد ہوں گے۔

صدر اوباما نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر امریکیوں کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے جاری رکھے جائیں ، شہریوں کی خدمت ایک بنیادی فریضہ ہے نہ کہ رعایت حاصل کرنے کا کوئی بہانہ۔صدر اوباما نے کہاکہ اپنا کام سر انجام دینا فرائض میں شمار ہوتا ہے جس کی ادائیگی پر تاوان کی وصولی نہیں کی جا سکتی۔ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بینر نے کہا کہ مختلف کاروبار اپنے ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں، جب کہ ہیلتھ کیئر قانون کی شق میں یہ لوگ بھی شامل ہیں، ماسوائے دیگر استثنیٰ کے معاملات کے۔بینر نے مطالبہ کیا کہ اس سارے قانون میں ایک سال کی تاخیر کی جائے ہم چاہتے ہیں کہ سب کے ساتھ انصاف ہو۔

متعلقہ عنوان :