راولپنڈی ، نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک ، اہلیہ اور دو بیٹیاں قتل ، مرنے والے تمام افراد کو 3،3 گولیاں ماری گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا، کیپٹن ڈاکٹر حیدر سکندر گھر سے بے ہوش حالت میں ملے ، طبی امداد کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

منگل 1 اکتوبر 2013 16:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اکتوبر 2013ء) گلستان کالونی میں نامعلوم افراد نے بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر سکندر ملک کو اہلیہ اور 2 بیٹیوں سمیت قتل کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کوپولیس ذرائع کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں واقع گلستان کالونی میں نامعلوم افراد نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر سکندر ملک کے گھر میں داخل ہو کر ان کو، اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو گولیاں مار دیں، پولیس کے مطابق پورے خاندان کو منگل کی صبح سویرے قتل کیا گیا اور مرنے والے تمام افراد کو 3،3 گولیاں ماری گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر سکندر علی ، اہلیہ شاہدہ سکندر ، بیٹی زینب اور فاطمہ شامل ہیں دوسری جانب ان کے بیٹے کیپٹن ڈاکٹر حیدر سکندر گھر سے بے ہوش حالت میں ملے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن حیدر صدمے کی وجہ سے بات کرنے سے قاصر ہیں۔ پولیس اور آرمی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے علاقہ مکینوں سے تفتیش شروع کردی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمدورفت کے لئے راستہ بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :