بدین اور ٹھٹھہ میں 4 بچے پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، بچوں کی ہلاکت پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگوائے جانے کے بعد واقع ہوئی ،ورثاء کا الزام

منگل 1 اکتوبر 2013 16:06

بدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اکتوبر 2013ء) بدین اور ٹھٹھہ میں 4 بچے پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے جبکہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کی ہلاکت پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگوائے جانے کے بعد واقع ہوئی،بدین کے علاقے پنگریو میں 4 ماہ کے جڑواں بہن بھائی ماریہ اور رمضان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے،ورثاکا الزام ہے کہ بچوں کی موت پولیو کے قطرے پلانے کے بعدد واقع ہوئی، جبکہ پنگریوہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عرفان اشرف نے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے تو ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکتی ہے،دوسری جانب سجاول کے گاؤں گورمانی میں بھی دو بچوں فیضان اور ہدایت اللہ کی پراسرار طور پر موت واقع ہوئی، یہاں بھی والدین نے الزام عائد کیا کہ بچوں کی موت زائدالمیاد ویکسین کے استعمال سے ہوئی، دونوں بچوں کو بنیادی مرکز صحت مرید کھوسو میں حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے جس کے بعد ان کی حالت غیرہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :