پونچھ میڈیکل کالج لوگوں کو سہولتیں مہیا کرنے کا کلیدی کردار ادا کرے گا‘ڈاکٹر محمود خان، آزادکشمیر میں محکمہ صحت کے ذمہ داران ہم لوگ لوگوں کو صحیح معنوں میں علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکے

بدھ 2 اکتوبر 2013 17:17

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اکتوبر 2013ء)آزادکشمیر گلگت بلتستان سے واحد منتخب ممبر پی ایم ڈی سی اور صدارتی ایوارڈیافتہ ڈاکٹر محمود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں محکمہ صحت کے ذمہ داران ہم لوگ لوگوں کو صحیح معنوں میں علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکے۔ پونچھ میڈیکل کالج جہاں لوگوں کو سہولتیں مہیا کرنے کا کلیدی کردار ادا کرے گا۔

گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے، مگر ان دو خطوں میں دوریاں ہیں، وہاں کے ڈاکٹروں نے اپنے تمام ووٹ مجھے دئیے، اب میری ذمہ داری بڑھ چکی ہے کہ میں ان کے حقوق دلوانے کے ساتھ ساتھ دونوں خطوں میں دوریاں ختم کروانے کی ہر ممکن کوشش کروں۔ PMDC سے راولاکوٹ میڈیکل کالج کے حق میں رپورٹ منظور کرواکر میں نے دھرتی کا حق ادا کیا اور آئندہ بھی دھرتی کا ہر حق ادا کروانیکی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمود خان نے پرل ترقیاتی ادارہ کے لاء آفیسر داؤد خان ایڈووکیٹ کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ اس بڑی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں راولاکوٹ کے تمام مکاتب فکر کے منتخب لوگوں نے شرکت کی۔ اس تقریب سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عابد حسین عابد، سابق وزیرحکومت طاہر انور خان، JKLF کے سابق چیئرمین محمد صغیر خان، وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر حمید افضل خان، ڈاکٹر شبیر خان، وسیم اعظم اور داؤد خان نے خطاب کیا۔