کراچی ،ڈینگی وائرس کے 32 مریض سامنے آگئے ، ایک سال کے دور ان تعداد 2000کے قریب پہنچ گئی

جمعرات 3 اکتوبر 2013 19:59

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2013ء) کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے 32 مریض سامنے آگئے، سندھ میں رواں سال کیسز کی تعداد2000کے قریب پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایک ہی دن میں ڈینگی کا اسکور بتیس ہے، اندرون سندھ سے گیارہ کیسز کے ساتھ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 43 مریض رپورٹ ہوئے، سال کے 40ویں ہفتے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرچکی ہے، اندرون سندھ میں بھی ڈینگی تقریبا ڈھائی سو افراد کو نشانہ بناچکا ہے، سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دو ہزار کے ہندسے کو چھونے لگی صرف یہی نہیں بلکہ ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی بارہ ہوچکی ہے، یہ تمام افراد شہر کراچی میں ہی جان لیوا بخار کا نشانہ بنے، گرم موسم کے مچھرکی وجہ سے ڈینگی وائرس ستمبر کے مہینے میں پھلتا پھولتا ہے۔

متعلقہ عنوان :