پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام مطب اور حکماء کیلئے ایم ایس ڈی ایس کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس ، اطباء کو پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے مطب بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسودی قرضے فراہم کیے جائیں ‘ حکیم محمد اعجاز فاروقی

جمعہ 4 اکتوبر 2013 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اکتوبر 2013ء) پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام قرشی لائبریری ہال میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے مطب اور حکماء کیلئے ایم ایس ڈی ایسیعنی خدمات کی انجام دہی کیلئے کم از کم سٹینڈرڈز کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹر شاہد نے خصوصی شرکت کی ۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے ایم ایس ڈی ایس کی تشکیل ، اس کی ضرورت اور اطباء کی جانب سے تجاویز پیش کیں ۔

اجلاس میں پروفیسر حکیم محمداعجاز فاروقی ، پروفیسر حکیم محمدسلیم احمد خاں ،حکیم محمد جاوید رسول ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم محمد احمد سلیمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی اور پروفیسر حکیم سلیم احمد خاں نے اطباء کی جانب سے تجاویز پیش کیں ۔

(جاری ہے)

پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اطباء کو قانون اور ضابطے میں لانا ایک مستحسن قدم ہے مگر اطباء کو ایلو پیتھی معالجین کی طرح پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے کلینکس یعنی مطب بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسودی قرضے فراہم کیے جائیں ۔

اس کے علاوہ اطبائاطباء کو صحت و مرض کا سرٹیفکیٹ دینے کی اجازت دی جائے ۔ حکیم محمد احمد سلیمی نے ڈی سی او آفس کی جانب سے اطباء کے مطبوں پر چھاپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی موجودگی میں ایسے اقدامات سرا سر زیادتی ہے ایسے حربوں سے اطباء کو ہراساں اور پریشان کرنے سے گریز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :