پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے پسماندہ طبقات، مزدوروں ، محنت کشوں، کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، راجہ فیصل ممتاز راٹھور، ذاتی مفادات کے لیے اختیارات سے بے وفائی کرنے والے حلقہ کی عوام سے کیا وفاداری نبھائیں گے ،وزیر اکلاس وآبپاشی

جمعہ 4 اکتوبر 2013 15:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اکتوبر 2013ء) آزاد کشمیر کے وزیر اکلاس و آبپاشی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے پسماندہ طبقات، مزدوروں ، محنت کشوں، کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، سپاہی مخالفین کی پارٹی پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، حویلی کی پسماندگی کے ذمہ دار آئے روز سیاسی قبیلے/مرشد تبدیل کر رہے ہیں لیکن ذاتی مفادات کے لیے اختیارات سے بے وفائی کرنے والے حلقہ کی عوام سے کیا وفاداری نبھائیں گے ، راجہ فیصل ممتاز نے کہا کہ حویلی کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کون حل کر سکتا ہے علاقائی اور برادری کی بنیادوں پر نفرتیں ابھارنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیڑھ سالہ کارکردگی حویلی اور کشمیری عوام کے سامنے ہے ، باغ ، حویلی روڈ اندرون ضلع لنک روڈز کی تعمیر ، نئے تعلیمی ادارے کا قیام اور پہلے سے موجودہ ادارہ کی اپ گریڈیشن ، سٹاف کی کمی کو دور کرنے اور صحت مراکز کے اندر ادویات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پولیس بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کا کریڈٹ پی پی کی حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم عبدالمجید کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :