پنجاب میں شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ہول سیل میں58 اور پرچون میں 62 سے63 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

جمعہ 4 اکتوبر 2013 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اکتوبر 2013ء) پنجاب میں شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،ہول سیل میں58 اور پرچون میں 62 سے63 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

(جاری ہے)

شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن نے فی کلو چینی میں دو روپے کا اضافہ کر دیا،ہول سیل میں چھپن روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب 58 روپے میں ملے گی جبکہ پرچون میں 60کے بجائے 62 سے 63 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے،ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا -

متعلقہ عنوان :