برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جانوروں کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پالتو جانوروں کی صحت اور درازی عمر کیلئے آبِ مقدس کا چھڑکاؤ کیا گیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2013 14:10

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر 2013ء)برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جانوروں کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی، پالتو جانوروں کی صحت اور درازی عمر کیلئے آبِ مقدس کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریئو ڈی جنیرو میں سینکڑوں افراد نے چڑیا گھر میں اکٹھے ہوکر جانوروں سے محبت کا اظہار کیاچڑیا گھر کا دورہ کرنے والوں میں مرد و خواتین بچے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔اس موقع پر جانوروں کو مزے مزے کے کھانے بھی کھلائے گئے چڑیا گھر میں موجود پادری نے جانوروں کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی اور مقدس پانی کا چھڑکاؤ کیا۔