پولیس کے ہاتھوں ماری جانے والی خاتون ذہنی مریضہ نکلی، میری بیٹی بچی کی پیدائش کے بعد شدید ڈپریشن اور ذہنی تناو کا شکار ہوگئی تھی، والدہ کی گفتگو

ہفتہ 5 اکتوبر 2013 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر 2013ء) کیپٹل ہل میں پولیس کے ہاتھوں ماری جانے والی خاتون ذہنی مریضہ نکلی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹل ہل میں تعاقب کے دوران پولیس کے ہاتھوں ماری جانے والی 34 سالہ خاتون میرئیم کیری وہم کی مریضہ تھی، میرئیم یہ سمجھتی تھی کہ وہ ایک ایسی حسینہ ہے جس کے پیچھے صدر اوباما ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میرئیم کی والدہ اڈیلہ کیری کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی پرتشدد رویئے کی حامل نہیں تھی تاہم وہ بچی کی پیدائش کے بعد شدید ڈپریشن اور ذہنی تناو کا شکار ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :