نہیں سمجھتا کانگریس ملکی قرضے کی حد میں توسیع دینے کی وسط اکتوبر کی ڈیڈلائن کے خلاف کوئی اقدام کریگی اوباما ،صحت سے متعلق قانون میں تبدیلیاں لانے اور اخراجات میں کٹوتی کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں  انٹرویو

اتوار 6 اکتوبر 2013 15:08

واشنگٹن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اکتوبر۔2013ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کانگریس ملکی قرضے کی حد میں توسیع دینے کی وسط اکتوبر کی ڈیڈلائن کے خلاف کوئی اقدام کرے گی۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر اوباما نے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ کانگریس ملک کے قرضہ جات کی حد میں 16.7 ٹرلین ڈالر کی توسیع کی تجویز مان لے گی، تاکہ زیادہ رقوم حاصل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

صدر اوباما کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے اور اْنھیں صدارتی عہدہ سنبھالے ہوئے یہ پانچواں سال ہے۔کانگریس میں ری پبلکن مخالفین کے ساتھ اْن کے تعلقات کشیدہ ہیں جن کا سبب حکومتی اخراجات کی پالیسیاں ان کی فخریہ قانون سازی پر کامیاب عمل درآمد اور صحت عامہ کی پالیسیوں میں وسیع تر تبدیلیاں لانا شامل ہے جن پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ وہ صحت سے متعلق قانون میں تبدیلیاں لانے اور اخراجات میں کٹوتی کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں، لیکن اس سے قبل کانگریس کو حکومتی شٹ ڈاوٴن ختم کرنا ہوگا اور بغیر شرائط کے قومی قرضے کی حد کو بڑھانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :