پنجاب میں ڈینگی کے مزید12کیسز کنفرم ہو گئے، حکومت پنجاب

پیر 7 اکتوبر 2013 12:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اکتوبر 2013ء) پچھلے24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید12کیسز کنفرم ہو گئے جس کے بعد صوبے میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد339ہو گئی ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے24گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے مریضوں میں سے ایک کا تعلق شیخوپورہ اور11کا لاہور سے ہے،یہ تمام مریض میواسپتال لاہور میں زیرِعلاج ہیں،لاہور میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد193ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرصوبے میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد5ہزار712ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :