پشاور میں وزیرستان کے مریضوں کیلئے بلڈ بینک کا قیام

پیر 7 اکتوبر 2013 22:23

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اکتوبر۔2013ء) پشاور میں پہلی بار وزیرستان کے مریضو ں کیلئے بلڈ بنک کے قیام سے قبائلی عوام میں خوشی لہر دوڑ گئی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس فاؤنڈیشن کے قیام سے پشاور انے والے قبائلی مریضو ں کی مشکلا ت میں کمی واقع ہو گی ۔ناصر باغ پشاور میں گذشتہ روز وزیرستان بلڈ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا افتتاح ہوا جس میں فاٹا لائرز فورم کے مرکزی صدر اعجاز مومہمند اور ممتا ز سوشل ورکر انجینئر عبدالقیوم داوڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

فاؤنڈیشن کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہو ئے فاؤنڈیشن کے بانی فضل الرحیم داوڑ نے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کا مقصد وزیرستان کے مریضوں کو بلا معاوضہ خون کے عطیے کی فراہمی ہے جس میں کسی قسم کے دنیا وی مفادات کو کو ئی عمل دخل نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پشاور میں وزیرستان کے سادہ لوحو ں کو مختلف طریقوں سے لو ٹا جا تا ہے جس میں بعض اوقات یہ بھی ہو تا ہے کہ مریض کو خون کی فراہمی کیلئے ہزاروں روپے خرچ کر نے پڑتے ہیں ۔

فاٹا لائرز فورم کے صدر اعجاز مہمند نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس فاؤنڈیشن کا قیام انتہا ئی خوش ائند ہے کیونکہ قبائلی مریضو ں کو پشاور میں خون کے حصول میں کا فی پیچیدگیا ں سامنے اتی ہیں اور بعض اوقات خون نہ ملنے کے باعث مریض دم توڑ دیتے ہیں انہوں نے فاؤنڈیشن کو اپنی اور وکلاء برادری کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔انجینئر عبدلقیوم داوڑ نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ وزیرستان میں صحت کی کو ئی سہولت موجود نہیں اور اکثر مریض پشاور اتے ہیں لیکن یہان بھی ان کو کو ئی نہیں پو چھتا اس لئے اس فاؤنڈیشن کے قیام سے وزیرستان کے مریضو ں کو کا فی سہولت مل سکے گی ۔

تاہم انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اس فاؤنڈیشن کو سیاسی اور دنیا وہی الائشات سے پاک رکھیں ۔اس موقع پر پی ٹی ائی کے محمد طارق خان داوڑ، مشہور گلو کار وحید خان اچکزئی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :