نئی دہلی ، آزاد مارکیٹ میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے ، امدادی کارروائیاں شروع

بدھ 9 اکتوبر 2013 13:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر 2013ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 3منزلہ عمارت گر گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے شمالی علاقے میں واقع آزاد مارکیٹ میں عمارت گرنے سے 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5افرادملبے تلے دبے ہوئے ہیں، حادثے کی جگہ پر موجود 6فائر انجن امدادی کارروائیوں میں دن بھر مصروف رہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور مقامی لوگ ملبہ ہٹانے میں مدد کرتے رہے مقامی افراد کے مطابق عمارت 150سال پرانی ہے۔

متعلقہ عنوان :