کراچی سمیت سندھ میں رواں برس ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد12 ہو گئی، ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اور شہری حکومت کی جانب سے اسپرے مہم بدستور جاری

بدھ 9 اکتوبر 2013 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر 2013ء) کراچی سمیت سندھ میں رواں برس ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد12 ہو گئی ہے جبکہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2000 سے زائد ہو چکی ہے۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اور شہری حکومت کی جانب سے اسپرے مہم تو چلائی جا رہی ہے، لیکن ڈینگی کیسز کی تعداد کم تھمنے کا نام نہیں لے رہی، جسکی وجہ سے کراچی میں ڈ ینگی کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال ڈینگی کا وائرس گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیا دہ خطرناک ہے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد اس مرض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ڈینگی سیل کے مطابق کراچی کے10 علاقوں سے ڈینگی کے 85فیصد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں نارتھ ناظم آباد، سائٹ ، کلفٹن کینٹ، صدر، ایف بی ایریا، گلستانِ جوہر، جمشید روڈ، لیاقت آباد، ملیر ، لانڈی اور کورنگی سرِ فہرست ہیں۔ سندھ میں صحت کا محکمہ بغیر کسی وزیر کے کام کر رہا ہے اور شہری ڈینگی کے خلاف مہم میں حکومت کی کاوششوں سے مطمئن نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :