سیکریٹری صحت کا کمشنر کراچی کے ہمراہ ڈینگی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے سربراھان کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس،ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے گپی فش سے زیادہ موٴثر ” سول فش “ اور ” تلاپیہ فش“ کو بھی استعمال کر نے کا فیصلہ عمل درآمد کیلئے 4رکنی فوکل گروپ قائم

بدھ 9 اکتوبر 2013 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر 2013ء) سیکریڑی صحت انعام اللہ دھاریجو نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے ہمراہ ڈینگی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے سربراہان کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کو مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کر نا ہونگے تاکہ اس صورتحال پر فوری طور پر قابو پا یا جاسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کے موقعہ پر کیا اس موقعہ پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلئے گپی فش کا استعمال کیا جارہا تھا ایک ریسرچ کے بعد یہ بات سامنے آئے کہ ڈینگی لاروے کے خاتمے میں دیگر مچھلیاں بھی ہیں جو کہ گپی فش سے زیادہ موٴثر کردار ادا کر سکتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ تحقیق کے بعد”سول (SOLE)“ اور تلاپیہ فش کو ڈینگی لاروے کے خاتمے میں استعمال کر نے کیلئے موٴثر اور موزوں قرار دیا گیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے تمام مقامات پر جہاں جہاں گندا پانی ہے وہاں پر گپی فش ڈالی جائیگی جبکہ لوگوں کے گھروں کی ٹینکیوں ، اوور ہیڈ اور انڈر گراوٴنڈ واٹر ریزرواٹرز ، ٹائر شاپس ، نرسریوں میں پودوں کو دیئے جا نے والے پانی کیلئے بنائے گئے تالاب اور دیگر صاف پانی کے مقامات پر ”سول“ اور ”تلاپیہ“ فش ڈالی جائینگی ، سول اور تلاپیہ گپی فش کے نسبتاً سائز میں بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ وقت کے ساتھ بڑی بھی ہوتی جاتی ہیں جنھیں بعدازں فوڈ چین یعنی کھانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ، اجلاس کو بتایا گیا کہ گھروں یا دیگر مقامات پر پانی کے اوور ہیڈ ٹینک میں پائپ جہاں سے پانی بھر کر واپس آتا ہے وہاں سے مچھر داخل ہوکر صاف پانی میں انڈے دیتا ہے ، ” سول “ اور ” تلاپیہ “ فش چونکہ سائز میں بڑی ہوتی ہے ،وہ نلکوں کے زریعے باہر نہیں نکل سکتی ہے ، مچھلیوں کو شہر بھر کے مختلف مقامات پر ڈالنے کی نگرانی اور اسے یقینی بنانے کیلئے چار رکنی فوکل گروپ قائم کیا گیا جو کہ ڈائریکٹر ہیلتھ میڈیکل کے ایم سی ڈاکٹر محمد علی عباسی کی سربراھی میں کام کریگا جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر فشریز اطہر میاں اسحاق ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے ایم سی محمد اسماعیل اور کراچی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف زولوجی کے ڈاکٹر ایم طارق شامل ہونگے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ فوکل گروپ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ سیکریٹری صحت اور کمشنر کراچی کو بھجوائے گا جس میں مچھلیاں ڈالنے کے مقامات کے بارے میں بھی تفصلات درج ہونگی ،سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو نے اس موقعہ پر ہدایت کی کہ ڈینگی کے حوالے سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کراچی کے 6مقامات جن میں نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، اورنگی ٹاوٴن ،صدر ، سائٹ اور گلشن اقبال کے علاقے شامل ہیں وہاں پر خصوصی توجہ دی جائے اور مچھلیوں کے ساتھ ساتھ فیومیگیشن کے عمل کو خصوصی طور پر جاری رکھا جائے ، انعام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت صوبے میں ڈینگی کے علاج اور خاص طور پر احتیاط کے حوالے سے موٴثر اور ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکناً اقدامات کئے جارہے ہیں ، اجلاس میں سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے علاوہ اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور عباس رضوی ،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ مصطفی جمال قاضی ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ آغاپرویز ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ، ڈینگی کے حوالے سے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل ملک ، صوبائی ڈینگی سرویلنس سیل کے ڈاکٹر سید قمر عباس ، ڈائریکٹر ملیریا کنٹرول حکومت سندھ ڈاکٹر ناہید جمالی م ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اطہر میاں اسحاق ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے ایم سی محمد اسماعیل اور یونیورسٹی آف کراچی زوکوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آر ایم طارق کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :