پشاور،قصہ خوانی بم دھماکہ کے شہداء کے لواحقین میں رقوم تقسیم، ملک دشمن عناصرعام لوگوں کیساتھ ساتھ ہرطبقہ فکرکے لوگوں کانشانہ بنارہے ہیں ،ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ،کمشنرپشاور

بدھ 9 اکتوبر 2013 20:28

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اکتوبر۔2013ء) قصہ خوانی بم دھماکے میں شہیدہونے والے 44 لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 2 کروڑ تیس لاکھ روپے جبکہ بیس شدید زخمیوں کو دو لاکھ روپے فی کس کے حسا ب سے 60 لاکھ روپے ادا کردئیے گئے اس سلسلے میں تاجررہنما حاجی حلیم جان کی رہائیشگاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں کمشنرپشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس مہمان خصوصی کے حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر تاجر ملک مہر الہی اور مختلف بازاروں کے صدور بھی موجودتھے کمشنر پشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس نے قصہ خوانی بم دھماکہ میں شہید ہونے والے 44 افراد کے لواحقین میں پانچ لاکھ روپے کے حساب سے دو کروڑ تیس لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کے30 لواحقین میں دو لاکھ روپے کے حساب سے ساٹھ لاکھ روپے تقسیم کئے اس موقع پر رقت آمیز مناظر تھے لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرکے روپڑے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ انیس نے شہداء کے لواحقین کوحوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصرعام لوگوں کیساتھ ساتھ ہرطبقہ فکرکے لوگوں کانشانہ بنارہے ہیں لیکن ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اوروہ دن ددورنہیں جب شہداء کی قربانیاں رنگ لائے گی۔

متعلقہ عنوان :