دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا دن منایا جارہا ہے

جمعرات 10 اکتوبر 2013 12:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اکتوبر 2013ء) دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا دن منایا جارہا ہے ۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں ذہنی امراض سے متعلق شعور اور آگہی پیداکرنا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق صحت مند ذہن کسی بھی معاشرے کی سماجی اور معاشی ترقی کی ضمانت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع بھر دنیا بھر میں خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اورورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں دماغی امراض سے پید اہونے والے مسائل سے آگاہی اوران سے بچاؤ کیلئے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا بھرکی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ذہنی امراض کے شکار افراد کے علاج کی سہولتوں میں اضافہ کریں۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے دماغی امراض سے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور رویوں میں شفقت اورمناسب دیکھ بھال سے ذہنی مریض کو بتدریج زندگی کی طرف لایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :