آواران زلزلہ متاثرین کو روٹی،پانی ،ادویات کی کمی کا سامنا

جمعرات 10 اکتوبر 2013 18:52

آواران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2013ء) بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کو 16 دن گزر گئے،مگر متاثرین کو آج بھی روٹی،پانی ،ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلہ متاثرین کی مشکلات جوں کی توں ہے،بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں ،جبکہ موسم کی تبدیلی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،جس سے متاثرین ایک اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ، مثاثرین کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم ست روی کا شکار ہے ،اْ ن کو حکومتی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :