سوات ، مزید 78افرادمیں ڈینگی وائرس کی تشخص ، تعداد 8118ہوگئی ، 4080کا کامیاب علاج ہونے پر گھروں کو رخصت کردیا گیا

جمعہ 11 اکتوبر 2013 16:03

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اکتوبر 2013ء) خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں مزید 78افرادمیں ڈینگی وائرس کی تشخص ہوگئی ہے جس کے باعث ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد8118ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق وادی سوات میں بے قابو ڈینگی نے مزید78افراد کو ڈنگ لیا ہے جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 8118تک پہنچ گئی ہے ،سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق سیدوشریف ہسپتال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران59مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ49مریضوں کوصحت یاب ہونے پر گھروں کو رخصت کردیا گیا انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت172مریض زیر علاج ہیں جن میں9بچے اور68خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے5خواتین سمیت 24مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے ایچ ڈی یو وارڈمیں داخل کرادیئے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ57روز کے دوران سیدوشریف ہسپتال میں 4381مریضوں کو داخل کرایا گیا جن میں سے4080کا کامیاب علاج ہونے پر انہیں گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :