حکومت آکو پنکچر طریقہ علاج کے فروغ کیلئے خصوصی فنڈ مہیا کر ے‘ ڈاکٹر شہزاد انور، اس طریقہ علاج سے جوڑوں، کمر ، گردن، سر شاٹیکاا کے درد، دمہ و دیگر بیماریوں کا علاج کیا جا تا ہے‘ ڈاکٹر ساجد قیوم

ہفتہ 12 اکتوبر 2013 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اکتوبر 2013ء)آکوپنکچر طریقہ علاج سے دُنیا میں 52بیماریوں کا کامیاب علاج ہو رہا ہے، اس علاج سے مریض کو 6مہینوں تک کسی قسم کی دوائی کی ضرورت نہیں پڑتی‘ دُنیا کے 101ممالک اس طریقہ علاج سے فائدہ اُٹھارہے ہیں‘ بد قسمتی سے پاکستان میں اس طریقہ علاج کو حکومتی سطح پر اہمیت نہیں دی جا رہی۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان آکو پنکچر کونسل پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور نے پاکستان آکو پنکچر کونسل کے زیر اہتمام آکو پنکچر طریقہ علاج کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم، پروفیسر ڈاکٹر عبدالطیف میر، ڈاکٹر محمد افضل میوسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر شہزاد انور نے مزید کہا کہ یہ طریقہ علاج عالمی ادارہ صحت سے تسلیم شدہ ہے۔ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میںآ کو پنکچرسٹ بیٹھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں آکو پنکچر علاج کو فروغ دینے کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس طریقہ علاج سے استفادہ حاصل کر سکیں۔