پنجاب ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ، تعداد413ہوگئی

ہفتہ 12 اکتوبر 2013 20:26

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اکتوبر۔2013ء) پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے باعث دس ماہ کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 413تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدآٹھ افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے متاثرہ افراد کا تعلق شیخوپورہ،منڈی بہاو الدین،بہاؤلپور اور لاہور سے ہے جن کو گنگارام،میوء ،سروسز،فاطمہ میموریل اور حمید لطیف ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،صوبے میں دس ماہ کے دوران چارسوتیرہ افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلاہو چکے ہیں جن میں لاہور سے دوسوسولہ،راولپنڈی سے چھیانو ے،شیخوپورہ سے چھپن،فیصل آباد سے گیارہ ملتان اوربہاولپور سے پانچ ،پانچ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رحیم یار خان سے دو دوجبکہ دیگر شہروں سیچودہ افراد شامل ہیں۔

صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :