ملک میں پولیو کی روک تھام کیلئے حکومت نے جامعہ پالیسی مرتب دی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، وزیر مملکت ،صوبائی حکومتیں ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پولیو کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کے پروگرام کو کامیاب بنائیں، سائرہ افضل تارڑ

ہفتہ 12 اکتوبر 2013 20:27

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اکتوبر۔2013ء) وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز مسز سائرہ افضل تارڈ نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کی روک تھام کے لیے حکومت نے جامعہ پالیسی مرتب دی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں صوبوں کا کردار بہت اہم ہے، صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پولیو کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت کے دیے پروگرام کو صوبوں میں کامیاب بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سو اوز کے ساتھ سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں نیشنل ٹاسک فورس قائم ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت مسلسل توجہ دے رہی ہے۔ حکومت اس بیماری کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ اس سلسلے میں عملے کے طرف سے کوئی غفلت اور کوتاہی نہ برداشت کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے علماء ، صحافی اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ لوگوں میں پولیو کے متعلق شعور اجاگر کیا جائے کیونکہ یہ والدین کی افلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچائیں۔ حکومت کا عزم ہے کہ اس بیماری کو ختم کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :