پنجاب میں ڈینگی وائرس کے35نئے کیسزکنفرم ہوگئے

اتوار 13 اکتوبر 2013 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے35نئے کیسزکنفرم ہوگئے جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد448ہوگئی،پنجاب میں ڈینگی وائرس کا خطرہ ابھی ٹلانہیں،مریضوں میں تعدادمیں اضافہ بڑھ گیا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35نئے کیسزکنفرم ہوگئے،جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد448ہو گئی،نئے مریضوں کا تعلق لاہور اور راولپنڈی سے ہے،پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 6ہزار 38ہوچکی ہے،لاہورمیں اب تک ڈینگی کے تصدیق شدہ236 مریض سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :