سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات ،حاجیوں میں میرس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، صحت کے سینکڑوں اہلکار درجنوں ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں تعینات کئے گئے ہیں ، وزیر صحت

پیر 14 اکتوبر 2013 22:42

ریاض /جدہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) سعودی حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم کے باعث حاجیوں میں میرس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیحہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ابھی تک حاجیوں میں میرس وائرس کا کوئی سنگل کیس سامنے نہیں انہوں نے کہاکہ حاجیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں منیٰ میں عازمین حج کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت کے سینکڑوں اہلکار درجنوں ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں تعینات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :