پنجاب میں مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اتوار 20 اکتوبر 2013 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2013ء) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعدڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 545 ہوگئی۔

(جاری ہے)

اکتوبرکاآخری عشرہ شروع ہوچکا،مگرڈینگی وائرس ابھی تک پنجاب میں پنجے گاڑھے ہوئے ہے،روزانہ ڈینگی کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 24 کیسز سامنے آگئے،ان مریضوں کاتعلق لاہور اور راولپنڈی سے ہے،جنہیں لاہورکے میو ،سروسز،گنگا رام اورجنرل اسپتالوں کے علاوہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے،پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 545 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 6 ہزار 328 ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :