کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق ،رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی

پیر 21 اکتوبر 2013 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2013ء) کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر منصور حسن کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد رواں سال جاں بحق کی تعداد 14تک جا پہنچی ہے۔ شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیڈیا ٹریک ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے قائم کیے گئے ڈینگی سرویلنس سیل کی جانب سے گزشتہ پندرہ روز سے اعداو شمار جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :