ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے 43کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دیدی،قرضے کا مقصد ملک میں صحت کی سہولت اور تعلیم و تربیت کی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دینا ہے ،رپورٹ

منگل 22 اکتوبر 2013 19:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2013ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے 43کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق2006تک پاکستان میں غربت کی شرح 22.3فیصد تھی تاہم2007 کے بعد سے مہنگائی میں مسلسل اضافے اور پے در پے آنے والی قدرتی آفات نے جہاں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وہیں غربت کی زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد میں بھی بے انتہااضافہ ہوا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرضے کی فراہمی کا مقصد اسے قومی و معاشرتی تحفظ کے پروگرام کیلئے خرچ کرنا اور ملک میں صحت کی سہولت اور تعلیم و تربیت کی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :