پیس فارلائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کی چیئر مین پنجاب ریونیو اتھارٹی افتخار قطب سے ملاقات ، لوگوں میں آگاہی کی کمی کی وجہ سے سماج دشمن عناصر کے بڑھتے ہوئے اثر ات نے دہشتگردی کو جنم دیاہے ‘ منیر احمد خان

بدھ 23 اکتوبر 2013 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اکتوبر 2013ء) پیس فارلائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے چیئر مین پنجاب ریونیو اتھارٹی افتخار قطب سے ملاقات کی اور آئندہ ماہ ہونیوالے پیس سیمینار کے حوالے سے بات چیت کی ۔ملاقات میں صدر میاں عامر رزاق ،چیئر مین منیر احمد خان سیکرٹری جنرل محمود خان شامل تھے۔ صدر میاں عامر رزاق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پی ایل ڈبلیو ایف مکمل طور پر ایک فلاحی اور سماجی تنظیم ہے جس کااولین مقصد دہشتگردی سے پاک پر امن معاشرے کاقیام ہے ۔

(جاری ہے)

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے لوگوں میں آگاہی کی کمی کی وجہ سے سماج دشمن عناصر کے بڑھتے ہوئے اثر ات نے دہشتگردی کو جنم دیاہے جس نے ملکی ترقی وخوشحالی کوتباہ وبرباد کرکے رکھ دیاہے جس کے سدباب کیلئے ہم سب کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ پیارے وطن کودوبارہ امن کاگہوار ہ بنایاجاسکے ۔اس موقع پر چیئر مین پنجاب ریونیواتھارٹی افتخار قطب نے وفد کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔آخر میں چیئرمین منیر احمد خان نے تعاون کی یقین دہانی کیلئے ا ن کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :