پولیو متاثرین کا شکیل آفریدی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

جمعرات 24 اکتوبر 2013 11:16

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اکتوبر 2013ء) خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کو نقصان پہنچانے پر متاثرین نے شکیل آفریدی کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے غلط اقدام سے اب تک کئی ورکر مارے جا چکے ہیں۔ ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کے بعد انسداد پولیو مہم پر پابندی اور ٹیموں پر حملوں کے بعد یہ مہم غیر محفوظ اور غیر موثر ہو کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے متاثرین نے سی آئی اے اور پشاور جیل میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف عدالت سے انصاف مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو مبصرین کے خیال میں نامناسب ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیو کے خلاف جہاد جاری رکھنے کیلئے رضاکار فورس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے چار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں کئی خاندان اجڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب قطرے نہ پینے سے کئی بچے بھی معذور ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :