لاہور، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ،چوبیس گھنٹوں میں 25 افراد میں وائرس کی تصدیق

جمعرات 24 اکتوبر 2013 18:57

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 25افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے دو اضلاع لاہور اور راولپنڈی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ڈینگی وائرس کے نئے مریضوں کا تعلق بھی انہی دو شہروں سے ہے۔ پچیس مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 642ہو گئی ہے جبکہ مشتبہ کیسز 6ہزار 603ہیں۔

متعلقہ عنوان :