پولیو میں علماء کرام کے کردار کے مشکور ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان ، پولیو کے مرض کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائینگے، آئندہ جو بچہ سکول میں داخلہ لے گا وہ پولیو سے پاک ایک سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائے گا،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

جمعرات 24 اکتوبر 2013 20:54

کوئٹہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر۔2013ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جیسے ختم کرنا ضروری ہے تاکہ ہمارے آنیوالی نسلیں اس سے پاک ہو پولیو مہم میں علماء کرام نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا ہے ہم اس کے مشکور ہیں ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ممتاز علماء کرام ڈاکٹر عطاء اللہ کی قیادت میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے جس طرح پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے انتظامیہ اور محکمہ صحت سے تعاون کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں امید ہے کہ آئندہ بھی عوام اسی طرح تعاون کرینگے اور اہم پولیو کے مرض کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائینگے صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ نے کہاکہ پولیو اس وقت تین ملکوں میں ہے جن میں پاکستان افغانستان اور نائیجریا شامل ہیں باقی ملکوں میں ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے تجویز دی ہے کہ آئندہ جو بچہ سکول میں داخلہ لے گا وہ پولیس سے پاک ایک سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائے گا اکہ یہ پولیو سے پاک ہے انہوں نے کہاکہ 2015میں پولیو کو پورے ملک سے ختم کرنا ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمارے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہے اور ائیرپورٹ پر آنے جانے پر بھی پابندی لگ جائے گی جن کے پاس پولیو سے پاک کا سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ڈاکٹر عطاء اللہ نے اس موقع پر کہاکہ 53اسلامی ممالک میں علماء کرام کی کوششوں سے پولیو ختم کروایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بعض لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ پولیو کے خاتمے کیلئے جو ادویات استعمال کی جاتی ہے اس میں ایسی چیز ہے جو حرام ہے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے ہم نے اس بارے میں پوری تحقیق کی ہے امید ہے کہ حکومت نے جو کوششیں شروع کی ہے وہ علماء کرام کی کوششوں سے کامیاب ہوجائیگی ۔