خیبر ایجنسی میں آج دوسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری

جمعہ 25 اکتوبر 2013 11:35

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اکتوبر 2013ء) خیبر ایجنسی میں آج دوسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔جس میں ایک لاکھ چوبیس ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایجنسی سرجن ڈاکٹر سمین شنواری کے مطابق خیبر ایجنسی میں انسدادپولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اس مہم میں ایک لاکھ چوبیس ہزار بچوں کو انسدادپولیو قطرے پلانے ہدف مقررکیا گیا ہے۔ مہم کیلئے 391ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔تاہم تحصیل باڑہ کے بیشتر علاقوں میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر انسداد پولیو مہم مطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :