لاہور، ڈینگی کے حملوں میں کمی نہ آ سکی ،مزید29مریضوں میں وائرس کی تصدیق

جمعہ 25 اکتوبر 2013 20:57

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے حملوں میں کمی نہ آ سکی ،24گھنٹوں کے دوران 29مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 671تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے صوبے میں کنفرم مریضوں کی تعداد 671 ہو گئی ، لاہورمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 317،راولپنڈی میں231 جبکہ شیخوپورہ میں 61ہوگئی ہے جبکہ پنجاب کے دیگراضلاع میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے ،فیصل آبادمیں 12،ملتان میں 6،پاکپتن میں 3 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں بھی ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 686 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :