پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف محکموں کیلئے65.476ارب روپے جاری کر دی گئی ،صحت کی سہولیات کیلئے 5ارب 64کروڑ 46لاکھ روپے ، ریلوے ڈویژن کیلئے 5ارب 58کروڑ 96لاکھ روپے جاری

ہفتہ 26 اکتوبر 2013 20:39

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر۔2013ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مالی سال 2013-14ء کیلئے مختص مجموعی رقم 540 ارب روپے میں سے اب تک پی ایس ڈی پی کے تحت65.

(جاری ہے)

476ارب روپے جاری کئے ہیں، وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے پی ایس ڈی پی میں سے 11ارب ب96کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے ،صحت کی سہولیات کیلئے 5ارب 64کروڑ 46لاکھ روپے سے زائد ، ریلوے ڈویژن کیلئے 5ارب 58کروڑ 96لاکھ روپے ، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویڑن کے لئے 75 کروڑ روپے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 7ارب 31کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے ، اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 3ارب 69کروڑ اسی لاکھ روپے ، پانی اور بجلی ڈویڑن کیلئے4ارب 98کروڑ پچاس لاکھ روپے اور ادارہ برائے بحالی قدرتی آفات و زلزلہ متاثرین کے لئے ڈیڑھ ارب سے زائد جاری کئے گئے ،وزارت منصوبہ بندی کمیشن ایک باقاعدہ طریقہ کار کے خت فنڈز جاری کر رہاہے پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران 20 فیصدجبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران 30فیصدرکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :