Live Updates

سیاستدانوں کو مختلف ناموں سے پکارنے والے عمران خان دراصل خود بزدل خان ہیں ،بلاول بھٹو زر داری ،عمران خان شریف برادران کو ڈینگی برادران ، آصف زر داری کو مسٹر 10پرسنٹ اور مجھے بچہ کہتے ہیں ، عمران خان بتائیں کہ اپنے آپ کو بزدل خان کب کہیں گے ، چیئر مین پیپلز پارٹی

ہفتہ 26 اکتوبر 2013 21:48

دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر۔2013ء) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں اور دیگر سیاستدانوں کو مختلف ناموں سے پکارنے والے عمران خان دراصل خود بزدل خان ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شریف برادران کو ڈینگی برادران کہتے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ اور خود انہیں بچہ کہتے ہیں دراصل عمران خان خود بزدل خان ہیں، عمران خان بتائیں کہ اپنے آپ کو بزدل خان کب کہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران مخالف سیاسی قائدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات