پنجاب:مزید 33 افراد ڈینگی کا شکار،مجموعی تعداد 718 ہو گئی

اتوار 27 اکتوبر 2013 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2013ء) ڈینگی کے حملوں میں تیزی آ گئی،پنجاب میں مزید تینتیس افراد موذی مچھر کا نشانہ بن گئے۔معتدل موسم سے ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، ڈینگی سے مزید تینتیس افراد شکار ہونے سے پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد سات سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے موزوں ترین ہے اس لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :