خوراک میں چربی کی مقدار کام کرنے کا عہد موٹاپے کیخلاف جدوجہد میں سمندر میں قطرے کے برابر ہے ،برطانوی ماہر صحت ، آدھی کمپنیوں نے خوراک میں چربی کم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، برطانوی محکمہ صحت ، بعض کمپنیاں پہلے سے کم چربی والی خوارک تیار کر رہی ہیں یہ معاہدہ کافی نہیں ، پروفیسر آشٹن

پیر 28 اکتوبر 2013 13:36

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اکتوبر 2013ء) برطانیہ میں ایک ماہر صحت نے کہا ہے کہ خوراک تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے خوراک میں چربی کی مقدار کام کرنے کا عہد موٹاپے کے خلاف جدوجہد میں سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق برطانیہ کے محکمہ صحت کے مطابق لوگوں کی خوراک میں چربی کی مقدار پندرہ فیصد کم کرنے سے وقت سے پہلے ہونے والی سالانہ 2600 اموات کو روکا جا سکے گا۔

یہ اموات دل کے عارضے اور سٹروک کی وجہ سے ہوتیں ہیں۔محکمہ صحت نے کہا کہ ملک کی خوراک اور خوردہ صنعت میں کام کرنے والی تقریباً آدھی کمپنیوں نے خوراک میں چربی کم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔دوسری جانب پبلک ہیلتھ فیکلٹی کے صدر پروفیسر جان آشٹن نے کہا کہ اس طریقہ کار کی کوئی ساکھ‘ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر آشٹن نے کہا کہ بعض کمپنیاں پہلے سے کم چربی والی خوارک تیار کر رہی ہیں یہ معاہدہ کافی نہیں ہے۔

’وہ چربی کم کرنے کے بعد خوراک کو لذیذ بنانے کے لیے جو نمک اور چینی استعمال کرتے ہیں اس کی مقدار کو بھی کم کریں۔انھوں نے کمپنیوں کے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر موٹاپا عام ہے اس کے مقابلے میں کمپنیوں کا اعلان سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔پروفیسر آشٹن نے کہا کہ ہم اس مسئلے کے حل کے لیے رضاکارانہ طریقہ کار پر انحصار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہاکہ اب اس کی کوئی ساکھ نہیں ہے اور اسے صنعت کی جانب سے اپنے آپ کو بچانے کی ایک کمزور کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔خوراک میں چربی کم کرنے کے سلسلے میں نیسلے نے کٹ کیٹ بسکٹ، موری سن نے اپنے سپریڈز اور سب وے نے اپنے بسکٹ اور کرسپس میں تبدیلی لانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ رضاکارانہ معاہدے میں شریک دیگر کمپنیوں میں ٹیسکو، سینز بری، الدی اور مانڈیلیز انٹرنیشنل شامل ہیں۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ایک دن میں ایک مرد کو 30 جبکہ ایک عورت کو 20 گرام سے زیادہ چربی نہیں کھانی چاہیے

متعلقہ عنوان :